Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in بین الاقوامی
0
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو وفدکے ہمراہ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم شہبازشریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ میں پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جب کہ ملاقات میں اقتصادی ، تجارتی ، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو سراہا جب کہ دونوں رہنماوں نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے کی سیاسی منظرنامے پر بھی بات چیت کی گئی اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں عوام کے درمیان روابط ، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور سمیت باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں وزیراعظم ے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری گفتگو ہوئی، تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان سے مسلسل تعاون پر ولی عہد کے مشکور ہیں، دوستانہ تعلقات اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن کی بدولت باہمی تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، مضبوط دوطرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں جب کہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں امن کے لیے سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔

Previous Post

چنیوٹ؛لالیاں لاری اڈا پر بس اورمسافر وین میں تصادم 5 افراد موقع پرجان بحق

Next Post

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

Next Post
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم