Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک میں رواں ماہ مہنگائی ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in پاکستان
0
ملک میں رواں ماہ مہنگائی ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان

ملک میں رواں ماہ مہنگائی ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ ملک میں مہنگائی کی یہ شرح تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔

گزشتہ ماہ 1.52 فیصد رہنے والی مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر رواں ماہ 0.5 سے ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی یہ شرح گزشتہ 30 سال کی کم ترین سطح ہے البتہ خوراک کی مہنگائی میں 2.5 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سی ای او ٹاپ ریسرچ محمد سہیل کہتے ہیں 9 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.38 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مہنگائی کی شرح 27.06 فیصد تھی۔ شرح سود میں بھی مزید 100 بیسز پوائنٹس جبکہ بجلی کے نرخوں میں 2.3 فیصد تک کمی کی پیشگوئی کردی۔

محمد سہیل کے مطابق حقیقی شرح سود 11 سے ساڑھے 11 فیصد تک ہوگی۔ رہائش، پانی، بجلی، گیس سیکٹر میں 35 فیصد کمی جبکہ بجلی کے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں مزید 6.27 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق ٹماٹر 43 فیصد، پھل 25 فیصد جبکہ سبزیاں 10 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ مرغی اور انڈے 15 فیصد مہنگے ہوسکتے ہیں۔ پیاز، چائے اور دالوں کی قیمتوں میں 7 سے 21 فیصد تک کمی متوقع ہے۔

ماہانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ اخراجات میں 0.7 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کاخدشہ ہے۔

Previous Post

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

Next Post

امریکا نے عمران خان کی قید پاکستان کا ‘اندرونی معاملہ’ قرار دیدیا

Next Post
امریکا نے عمران خان کی قید پاکستان کا ‘اندرونی معاملہ’ قرار دیدیا

امریکا نے عمران خان کی قید پاکستان کا 'اندرونی معاملہ' قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم