Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا نے عمران خان کی قید پاکستان کا ‘اندرونی معاملہ’ قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 20, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکا نے عمران خان کی قید پاکستان کا ‘اندرونی معاملہ’ قرار دیدیا

امریکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے بانی سے متعلق سوال کیا گیا۔ تاہم ترجمان نے سوال پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کی جائے گی ۔ آپ چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے پوچھ لیں۔

خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےبانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ اس سے قبل 6 مارچ کی میڈیا بریفنگ میں بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ترجمان نے ردِ عمل نہیں دیا۔ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے،امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے، ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید کر دی۔محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ کئی دنوں سے جس فہرست کا انتظار ہو رہا ہے اس کا کوئی وجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی سلامتی کےلیے جائزہ لیا جارہا ہے کہ ویزا مسائل سے کس طرح نمٹنا ہے اور کسے داخلے کی اجازت دینی ہے جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو ہم اس بارے میں بات کرسکیں گے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹرمپ انتظامیہ سے لگائی امید مایوسی میں بدل رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی والے ٹرمپ انتظامیہ کے گھٹنوں پر ہاتھ لگانے کے بجائے اللہ سے معافی مانگیں۔ کہا آپ ایک کروڑ لوگوں کی بد دعاؤں کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

Previous Post

ملک میں رواں ماہ مہنگائی ایک فیصد تک محدود رہنے کا امکان

Next Post

غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 12 دن باقی

Next Post
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 12 دن باقی

غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 12 دن باقی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم