Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی

Web Desk by Web Desk
مارچ 22, 2025
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کو سروس کی فراہمی میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی، اسٹارلنک کو پاکستان میں سروس کیلئے لائسنس جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپیس ایکٹویٹی ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ امریکی کمپنی اسٹارلنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لاسئنس کے اجراء کیلئے این او سی کی شرط رکھی گئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این او سی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی اسٹارلنک کو لائسنس کا اجراء جلد کیا جائے گا تاہم لائسنس کے اجراء کے بعد بھی اسٹارلنک کو سروس کی فراہمی کیلئے ایک سال کا وقت درکار ہوگا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اسٹارلنک نے 24 فروری 2022ء کو لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا، اسٹار لنک کا کیس مارچ 2022ء میں مشاورت کیلئے وزارت آئی ٹی کو بھجوایا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسٹار لنک کی بدولت پاکستانی صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی سہولت میسر آئے گی۔

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری کردیا۔ کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلئے سنگِ میل ہے، وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ نظام کو بہتر بنایا جائے۔

Previous Post

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Next Post

پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف دائر 29 درخواستیں خارج

Next Post
پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف دائر 29 درخواستیں خارج

پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف دائر 29 درخواستیں خارج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم