Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف دائر 29 درخواستیں خارج

Web Desk by Web Desk
مارچ 22, 2025
in پاکستان
0
پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف دائر 29 درخواستیں خارج

پشاور ہائی کورٹ میں ملٹری کورٹ سزاؤں کیخلاف دائر 29 درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے تمام درخواستیں خارج کر دیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلاء، ایڈیشنل اٹارنی، عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کو ملٹری کورٹس نے مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی ہیں اور ملزمان اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں، اب انہیں رہا نہیں کیا جا رہا، قانون کے تحت دوران حراست گزارا گیا عرصہ بھی قید میں شمار کیا جاتا ہے۔

ایڈیشل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں، اسپیشل قوانین کے تحت دی جانے والی سزاوں میں ملزمان کو 382 بی کا فائدہ نہیں مل سکتا، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ سزائیں اسی وقت شمار ہو نگی جس وقت ان ملزمان کے سزاؤں پر دستخط ہوگا، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے دی گئی سزائیں خصوصی قانون کے دائرہ میں آتی ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر مختصر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تمام 29 درخواستیں خارج کردیں۔

Previous Post

اسٹار لنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی

Next Post

وزیرِاعظم شہباز شریف کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31.5 ارب روپے کا فائدہ

Next Post
وزیرِاعظم شہباز شریف کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31.5 ارب روپے کا فائدہ

وزیرِاعظم شہباز شریف کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31.5 ارب روپے کا فائدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم