Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیرِاعظم شہباز شریف کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31.5 ارب روپے کا فائدہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 22, 2025
in پاکستان
0
وزیرِاعظم شہباز شریف کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31.5 ارب روپے کا فائدہ

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو مجموعی طور پر 31.5 ارب روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی، جس سے قومی خزانے میں 8.4 ارب روپے کی وصولی ممکن ہو سکی جبکہ ایک ماہ مجموعی طور پر ساڑھے 31 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 23 ارب روپے کا فائدہ ہوا تھا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے ونڈ فال انکم ٹیکس کے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ قانون، اٹارنی جنرل اور وزیرِ خزانہ کو مقدمات کی مؤثر پیروی کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے اس کامیابی پر وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ان کی قانونی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جو ملکی معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 31.5 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی ہے، اس رقم سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے،ان شاءاللہ اسی طرح کے مزید اقدامات سے پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔

Previous Post

پشاور ہائیکورٹ: فوجی عدالتوں سے سزاؤں کیخلاف دائر 29 درخواستیں خارج

Next Post

چیف جسٹس نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

Next Post
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے پر صوبوں سے جواب طلب کر لیا

چیف جسٹس نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم