Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی پی ایل میں ہربھجن سنگھ کا جوفرا آرچر پر نسل پرستانہ تبصرہ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 25, 2025
in بین الاقوامی, کھیل
0
آئی پی ایل میں ہربھجن سنگھ کا جوفرا آرچر پر نسل پرستانہ تبصرہ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) 2025 کے میچ میں کمنٹری کے دوران انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں مبینہ طور پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ واقعہ 23 مارچ کو سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے میچ کے دوران پیش آیا جب ہربھجن ہندی میں کمنٹری کررہے تھے۔اتوار کو آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے بولرز کا بھرکس نکالا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔

اس میچ میں راجستھان رائلز کے بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیے، جوکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کا سب سے مہنگا اسپیل ہے۔میچ کے دوران ہندی میں کمنٹری کرتے ہوئے ہربھجن نے آرچر کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا کہ ‘لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے’۔

ہربھجن کا یہ نسل پرستانہ تبصرہ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور غم و غصے کا سبب بن گیا، جہاں کئی مداحوں نے ہربھجن سے معافی مانگنے کو کہا اور آئی پی ایل سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر ایک صارف نے لکھا کہ ہربھجن سنگھ کی جانب سے یہ انتہائی شرمناک اور گھٹیا حرکت ہے۔ایک اور صارف نے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ‘کیا ہربھجن خود کو گورا سمجھتے ہیں؟ بہت عجیب، بہت افسوسناک ہے’۔کچھ صارفین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہربھجن کو آئی پی ایل میں کمنٹری سے ہٹا دیا جائے۔

واضح رہے کہ ہربھجن پہلے بھی نسل پرستانہ تبصروں پر تنقید کا سامنا کر چکے ہیں، ان کا آرچر کے حوالے سے ابھی تک اس تنازعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Previous Post

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ اسکواڈ میں پاکستانی کرکٹر کا بیٹا بھی شامل، یہ سابق کرکٹر کون ہیں؟

Next Post

پی ایس ایل 10 کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کونسے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟

Next Post
پی ایس ایل 10 کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کونسے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟

پی ایس ایل 10 کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے کونسے نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • مالٹا — سردیوں کا سنہری تحفہ، صحت کا خزانہ
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
  • دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے: وزیر اعظم
  • چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • پنجاب حکومت نے سعد رضوی کے اثاثے سیل کردیئے، کریک ڈاؤن کا اعلان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم