Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرامز کی مانیٹرنگ اور کپاس کے ٹارگٹس کے حصول کے لیے لیہ کا دورہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 26, 2025
in لیہ
0
ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرامز کی مانیٹرنگ اور کپاس کے ٹارگٹس کے حصول کے لیے لیہ کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرامز کی مانیٹرنگ اور کپاس کے ٹارگٹس کے حصول کے لیے لیہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے لدھانہ، چک 165،166،424 ، 141 میں کپاس کے پلاٹس کامعائنہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبارنے لدھانہ میں ملک رمضان ھموانہ کے ڈیرے پر کپاس کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے گاصوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ کپاس کی اگیتی کاشت بارے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے 31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی

اس ضمن میں 5ایکڑ یا اس سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت پر 25ہزار روپے نقد دئیے جائیں گے سیڈ سپورٹ کی مد میں پانچ ہزار روپے فی ایکڑ ، پانچ ایکڑ تک زمینداروں کو فراہم کئے جائیں گے۔شیخ عاشق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ پچھلے سال صرف 130 ایکڑز پر کپاس کاشت کی گئی تھی جبکہ اس سال محکمہ زراعت کی کاوشوں سے بتیس سو فیصد رقبے پر زیادہ کپاس کاشت کی گئی ہے۔

محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاشتکار ٹرپل جین اقسام کاشت کریں، موسمی کی نسبت اگیتی کپاس زیادہ پیداوار دیتی ہے۔ بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبار نے ضلع بھر کے زراعت افسران کی ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں پراگریس ریویو میٹنگ لی اور تمام زراعت آفیسران کو کپاس کی اگیتی کاشت کے ٹارگٹس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Previous Post

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر منی پٹرول پمپ یونٹس کے خلاف کارروائیاں جاری

Next Post

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے بعد آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری

Next Post
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا، شبھمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے بعد آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم