Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی اے سی کا ایچ ای سی کی سکالرشپ پر بیرون ملک ڈیرے ڈالنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 27, 2025
in پاکستان
0
پی اے سی کا ایچ ای سی کی سکالرشپ پر بیرون ملک ڈیرے ڈالنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسکالر شپ لے کر بیرون ملک ڈیرے ڈالنے والے طلبا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیاہے

مفرور طلبا کے نام میڈیا میں جاری کرنے، پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکی سفارش کردی گئی ۔۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری وظیفے پر باہر جاکر پڑھنے والے واپس نہیں آتے ان سے ڈیڑھ ارب روپے وصول کرنے ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ سرکاری وظائف پر پڑھنے کی بجائے نوکریاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا قائد اعظم یونیورسٹی میں اکیڈیمک اور گرلز ہاسٹل کی تین عمارتیں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر بنائی گئیں ۔ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے بتایا یونیورسٹی میں پہلے بھی پچاس کے قریب عمارتیں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر ہی بنائی گئی تھیں ۔ لیکن آڈٹ کی سفارشات کے تحت سی ڈی اے کے ساتھ بیٹھ کر ایک ہفتے میں معاملہ حل کر لیں گے ۔ یونیورسٹی آف گلگت بلستان کیلئے پی سی ون سے پہلے فزیبلٹی اسٹڈی نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا بھی جائزہ لیا گیا ۔۔۔ حنا ربانی کھر بولیں تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے تو تنخواہیں کیسے ملیں گی ۔۔ قراقرم یونیورسٹی میں انجنیئرنگ سہولت کے قیام میں تاخیر کا آڈٹ اعتراض کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

Previous Post

کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد کی کارروائی، 4 مسافر قتل، 3 اغوا

Next Post

مالاکنڈ ؛تحصیل درگئی میں کار نہر میں جاگری، پانچ افراد جاں بحق

Next Post
چنیوٹ؛لالیاں لاری اڈا پر بس اورمسافر وین میں تصادم 5 افراد موقع پرجان بحق

مالاکنڈ ؛تحصیل درگئی میں کار نہر میں جاگری، پانچ افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم