Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کی جگہ کسے نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے؟

Web Desk by Web Desk
مارچ 29, 2025
in کھیل
0
لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کی جگہ کسے نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے؟

لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کی عدم دستیابی کے باعث نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

قلندرز نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے رسل ڈومینگو کو پی ایس ایل 10 کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔لاہور قلندرز کے اعلامیے میں کہا گیا ہے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ معروف جنوبی افریقی کوچ رسل ڈومینگو کو پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ ڈیرن گف کی جگہ لیں گے جنہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر دستیابی سے معذرت کر لی تھی۔

رسل ڈومینگو ایک انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں جو اس سے قبل جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رسل ڈومینگو اپنی شاندار حکمت عملی اور نوجوان کھلاڑیوں کو نکھارنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کی تقرری لاہور قلندرز کے ویژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے جو ایک مضبوط اور مسابقتی اسکواڈ بنانے پر مرکوز ہے۔

اس حوالے سے رسل ڈومینگو کا کہنا ہے میں لاہور قلندرز کے ساتھ 2025 کے پی ایس ایل سیزن کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہوں، میں جلد از جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے اور ایک شاندار سیزن کے لیے تیاریوں کا آغاز کرنے کا منتظر ہوں۔لاہور قلندرز اپنے سفر کا آغاز 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک اہم میچ سے شروع کرے گی۔

Previous Post

حکومتی اعلانات کے باوجود شہری چینی 180 روپے کلو تک خریدنے پر مجبور

Next Post

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

Next Post
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم