Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

Web Desk by Web Desk
مارچ 29, 2025
in کھیل
0
پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کیویز کی اننگز میں مارک چیپمین 132 کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔ اوپنر عثمان خان 39 اور عبد اللہ شفیق 36 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے جس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی صورت 30 رنز پر گرگئی۔3 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم بابر 83 گیندوں پر 78 بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کی ساری وکٹیں ایک کے بعد ایک کرتے گرتی چلی گئیں، طیب طاہر ایک، عرفان خان صفر، نسیم شاہ صفر ، حارث رؤف ایک، عاکف جاوید ایک اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اضح رہے کہ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کیا تھا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔

Previous Post

لاہور قلندرز نے ڈیرن گف کی جگہ کسے نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے؟

Next Post

کراچی: کورنگی کریک میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی

Next Post
کراچی: کورنگی کریک میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی

کراچی: کورنگی کریک میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم