Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس خسارہ 725 ارب روپے سے متجاوز

Web Desk by Web Desk
مارچ 29, 2025
in پاکستان, تجارت
0
مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس خسارہ 725 ارب روپے سے متجاوز

ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال بدستور قابو سے باہر،مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ریونیو خسارہ سات سو پچیس ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ریونیو ہدف میں 636 ارب روپےکی کمی بھی کام نہ آئی،رواں مالی سال کےپہلے 9 ماہ میں نظرثانی شدہ ہدف میں بھی 725 ارب روپےکا شارٹ فال ہوا،صرف مارچ کےمہینےمیں ریونیو خسارہ 100 ارب روپے سے زیادہ،1220 ارب ہدف کےمقابلے تقریبا 1100 ارب روپے عبوری ٹیکس جمع ہو سکا۔آئی ایم ایف کا دباؤ اور ٹیکس نیٹ بڑھانےکی کوششیں کارآمد ثابت نہیں ہوئیں،مارچ میں 34ارب جبکہ 9 ماہ میں 384 ارب کے ریفنڈز ادا کئے گئے ۔

عبوری اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کے 9 ماہ میں ایف بی آر نے 8,444 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ۔ جبکہ ٹیکس ہدف 9 ہزار 167 ارب روپے مقرر تھا،موجودہ مالی سال کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف 12 ہزار 334 ارب روپے مقرر ہے،جبکہ اصل ٹیکس ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے تھا،ایف بی آر کو نظرثانی شدہ سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے اگلے تین ماہ میں کوششیں تیز کرنا ہوں گی ۔ادھر وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری قرضوں سے متعلق پہلی ششماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

Previous Post

میانمار اورتھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی

Next Post

مستونگ: لک پاس کے مقام پر سرداراختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا

Next Post

مستونگ: لک پاس کے مقام پر سرداراختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم