Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عیدالفطر پر دوسروں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے، عبدالعلیم خان

Web Desk by Web Desk
مارچ 30, 2025
in پاکستان
0
عیدالفطر پر دوسروں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر دوسروں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے لاہور میں فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور کم آمدنی والے خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کاجائزہ لیا۔ عبدالعلیم خان کاکہناہے فاؤنڈیشن میں آنے والےہرشہری کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے۔صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فاؤنڈیشن کے دورہ کے دوران عملے کو بہترکار کردگی پر شاباش دی اور عید بونس کا اعلان کیا۔

سی ای او بریگیڈئیرریٹائرڈ خالد بشیر نے بریفنگ میں بتایاکہ درخواست دہندہ کوگھر سے آنے اور کیش دینے تک مکمل رہنمائی کی جاتی ہے۔عیدالفطر کے موقع پرضرورت مند خاندانوں میں فاونڈیشن سے خصوصی کیش کی تقسیم کی گئی۔عبدالعلیم خان نے فاؤنڈیشن میں موجود شہریوں سے گفتگو کیں، عید کی پیشگی مبارکباد دی۔ وفاقی وزیرکا کہناتھا ہزاروں خاندان فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں سے بلا تفریق مستفید ہو رہے ہیں۔

عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت شہریوں کوکیش دے رہی ہے۔انہوں نے عملے کوہدایت کی کہ فاؤنڈیشن میں آنے والے ہرشہری کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر دوسروں کوخوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔اللہ تعالیٰ خدمت خلق کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ 25 سال سے آپ کے دکھ درد کا ساتھی تھا، ہوں اور انشااللہ رہوں گا۔

Previous Post

بہاولپور میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا معاملہ حل، سگے ماموں ملوث نکلے

Next Post

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا

Next Post

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ ہملٹن پہنچ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم