بالی وڈ کے نامور اداکار عامر خان کی سابقہ دونوں اہلیہ کی ایک ساتھ عید منانے کی تصویریں منظرِ عام پر آئی ہیں۔
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر عامر خان کے اہلخانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ان تصویروں میں عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی بھی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔