Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

واٹس ایپ میں خاموشی سے شامل کیا گیا وہ بہترین فیچر جس کا علم بہت کم افراد کو ہے

Web Desk by Web Desk
اپریل 3, 2025
in ٹیکنالوجی
0
واٹس ایپ میں خاموشی سے شامل کیا گیا وہ بہترین فیچر جس کا علم بہت کم افراد کو ہے

واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور اس پر اکثر صارفین کو میسجز کی بھرمار کا سامنا ہوتا ہے۔

درحقیقت بیشتر افراد کے لیے واٹس ایپ کے تمام پیغامات کو پڑھنا کافی مشکل ہوتا ہے جن میں سے زیادہ تر ان کے لیے غیرضروری ہوتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جس سے آپ تمام ان ریڈ (unread) میسجز کو فوری طورپر کلیئر کرسکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی اس فیچر کا علم بہت کم افراد کو ہے۔واٹس ایپ میں اس فیچر کو کچھ عرصے قبل خاموشی سے شامل کیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔ویسے تو واٹس ایپ کے میسجز کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے کیونکہ اس کے لیے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے۔مگر اس کا حل واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں چھپا ہوا ہے جس سے آپ غیر ضروری پیغامات پڑھے بغیر کلیئر کرسکتے ہیں۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

اگر آپ کی واٹس ایپ فیڈ میں درجنوں ان ریڈ میسجز موجود ہیں اور آپ انہیں پڑھنے کی زحمت نہیں کرنا چاہتے تو اس فیچر کو استعمال کریں۔اس کے لیے واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں۔وہاں موجود آپشنز میں ریڈ آل کا انتخاب کریں۔اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے۔اس فیچر سے ان صارفین کو زیادہ فائدہ ہوگا جو متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہیں اور ان کے لیے تمام میسجز کو پڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔اس طریقہ کار سے انہیں وقت بچانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Previous Post

بجلی کی قیمت میں کمی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

Next Post

کیا دنیا سے اسمارٹ فون کا خاتمہ ہورہا ہے؟

Next Post
کیا دنیا سے اسمارٹ فون کا خاتمہ ہورہا ہے؟

کیا دنیا سے اسمارٹ فون کا خاتمہ ہورہا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم