Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کسٹمز اہلکاروں کا 3 خواتین مسافروں پر تشدد، مقدمہ درج کرواکرگرفتار کرادیا

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in پاکستان
0
کسٹمز اہلکاروں کا 3 خواتین مسافروں پر تشدد، مقدمہ درج کرواکرگرفتار کرادیا

لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 3 مسافر خواتین پرکسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر کسٹمز کی خواتین اہلکاروں نے تشدد کیا اور مقدمہ درج کراکے مسافر خواتین کو گرفتار بھی کرادیا۔

راس الخیمہ سے نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور آنے والی تین مسافر خواتین نور فاطمہ،ثمن اورعلیشہ کو کسٹمز کی خواتین اہلکاروں نے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کے تنازع پر تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران سپرنٹنڈنٹ کسٹم سمیت دیگر مرد اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔ایک مسافر خاتون کوبال پکڑکر بھی گھسیٹا گیا۔ کسٹمز حکام نے مسافرخواتین پر تشدد کے بعد الٹا ان پر مقدمہ درج کرا کے انہیں گرفتار کرادیا۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ خواتین کے سامان سے 24 سکیورٹی کیمرے اور انڈین ملبوسات برآمد ہوئے جنہیں تحویل میں لینے پر تینوں خواتین طیش میں آگئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ کسٹمز حکام نے خود ہی طے کرلیا کہ کپڑے بھارتی ساخت کے ہیں اور پھر خواتین کو دھکے دینے شروع کردیے، ایک خاتون کو زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تینوں گرفتار خواتین کو پولیس نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مقدمہ خارج کرکے خواتین کو بری کردیا۔

Previous Post

پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ، کسانوں کےمفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: مریم نواز

Next Post

ملک میں حج آپریشن 2025 کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا

Next Post
ملک میں حج آپریشن 2025 کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا

ملک میں حج آپریشن 2025 کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم