Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سپریم کورٹ کا ٹرائل کورٹس کو 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ 4 ماہ میں کرنے کا حکم

Web Desk by Web Desk
اپریل 8, 2025
in پاکستان
0
ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کا تنازع کیس سماعت کےلیے مقرر

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹس کو 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ چار ماہ میں کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سانحہ 9مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے کیس میں بڑا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں کو کیس 4 ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالتیں ہر 15 دن کی پیش رفت رپورٹ متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کریں گی ۔ ملزمان کے حقوق کا تحفظ کرنے کی بھی پابند ہوں گی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے اتنی کم مدت میں کارروائی مکمل ہونے پر شکوک کا اظہار کیا۔ خدیجہ شاہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا میری مؤکلہ کیخلاف مختلف جگہوں پر کئی مقدمات ہیں 4 ماہ میں ٹرائل کیسے مکمل ہو گا۔ استدعا ہے ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ مردان میں مشال خان قتل کا واقعہ ہوا تو میں پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تھا ۔ اس قتل کیس کا ٹرائل 3 ماہ میں ٹرائل مکمل ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں پر یقین رکھیں ۔ دنیا کو دکھانا ہو گا کہ یہ عدالتیں بھی پرفارم کر سکتی ہیں ۔ قانون واضح ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر ہو گا۔

فریقین کے وکلا کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالتیں 9 مئی کے مقدمات کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کریں ۔ ٹرائل کورٹ میں ملزمان کے دیگر مقدمات کی وجہ سےحقوق متاثر نہ ہوں۔ انسداد دہشت گردی عدالتیں ہر 15دن کی پراگرس رپورٹ متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کریں گی۔چیف جسٹس نے کہا 9 مئی کے کچھ کیسز آئندہ پیر اور منگل کو سماعت کے لیے مقرر ہیں ۔ تمام کیسز کا ایک جیسا فیصلہ جاری کریں گے تاکہ کوئی تضاد پیدا نہ ہو ۔ جس دن آرڈر سپریم کورٹ سے جاری ہو گا اس دن سے 4 ماہ میں ٹرائلز مکمل کرنے کی تاریخ شروع ہو گی۔

Previous Post

ایک دن کی تاریخی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی

Next Post

منرلز انویسٹمنٹ فورم سے معدنیات میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی،اسحاق ڈار

Next Post
پنجاب سمیت کسی بھی صوبے کو سندھ کا پانی نہیں جانے دیں گے: اسحاق ڈار

منرلز انویسٹمنٹ فورم سے معدنیات میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی،اسحاق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم