Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر 125 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اصل وجہ بتا دی

Web Desk by Web Desk
اپریل 10, 2025
in بین الاقوامی
0
امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر 125 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اصل وجہ بتا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر 125 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

گزشتہ ہفتے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے اس ٹیرف نے خاص طور پر چین اور امریکا کے مابین سخت تجارتی جنگ کا آغاز کردیا۔لبریشن ڈے ٹیرف کے بعد چین پر عائد مجموعی امریکی ٹیرف 54 فیصد ہوگیا تھا جس کے جواب میں چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور امریکا پر دیگر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چین کے اعلان کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین نے 34 فیصد ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا چین پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 104 فیصد کردے گا۔ چین پر یہ 104 فیصد ٹیرف بدھ کو نافذ ہوا۔اس کے بعد چین نے امریکا کے 104 فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات کی در آمد پر عائد ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کرنے اور ساتھ ہی مزید تجارتی پابندیوں کا اعلان کیا جس کے جواب میں اب امریکا نے تجارتی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے اور چین کے لیے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو چین پر عائد تجارتی ٹیرف مزید بڑھا کر 125 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین پر ٹیرف 125 فیصد تک بڑھانے کی وجہ چین کی جانب سے عدم احترام ہے۔انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ وہ ٹیرف کے معاملے پر پیچھے ہٹے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ٹیرف پر پیچھے نہیں ہٹے، بلکہ صورتحال کے مطابق لچک دکھانا ضروری ہوتا ہے۔لوگ کچھ حد سے بڑھنے لگے تھے۔تاہم ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین سمیت تمام ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے طے پا جائیں گے۔ البتہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چینی قیادت کو تاحال نہیں معلوم کہ وہ اس معاملے کو کیسے سنبھالے۔

Previous Post

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے ہرا دیا

Next Post

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ

Next Post
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم