Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عمر کوٹ: این اے 213 ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور بڑے مارجن سے کامیاب

Web Desk by Web Desk
اپریل 18, 2025
in پاکستان
0
عمر کوٹ: این اے 213 ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور بڑے مارجن سے کامیاب

عمر کوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند مالھی دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔عمرکوٹ کے این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔آزاد امیدوارلال چند نے نتائج مستردکردیے اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگاکر سڑک بلاک کر دی اور آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مبارکباد

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےعمرکوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کےاعتماد کامظہرہے،صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے، آج حیدرآباد میں این اے213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر صبا تالپور کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کی کامیابی عوام کی فتح ہے۔

Previous Post

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا

Next Post

کراچی: کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، مسافر رُل گئے

Next Post
کراچی: کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، مسافر رُل گئے

کراچی: کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، مسافر رُل گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم