Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10 : ملتان سلطانز کی پہلی کامیابی، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست

Web Desk by Web Desk
اپریل 23, 2025
in کھیل
0
پی ایس ایل 10 : ملتان سلطانز کی پہلی کامیابی، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست

ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ یاسر خان نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 87 رنز بنائے، جس میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ عثمان خان نے 39 اور کپتان محمد رضوان نے 32 رنز کا اضافہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 229 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 195 رنز ہی بنا سکی۔ سکندر رضا نے 50، سیم بلنگز نے 43 اور فخر زمان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کے عبید شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسامہ میر اور بریس ویل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 10 میں چار میچز کھیلنے کے بعد پہلی فتح حاصل کی ہے، جبکہ لاہور قلندرز کے چار میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔

Previous Post

راولپنڈی پولیس کی 2 کارروائیاں،ہنی ٹریپ میں ملوث 2 گینگز گرفتار

Next Post

پیپلز پارٹی کا پانی کے مسئلے پر احتجاج:شیری رحمان کی حکومت پر تنقید

Next Post
پیپلز پارٹی کا پانی کے مسئلے پر احتجاج:شیری رحمان کی حکومت پر تنقید

پیپلز پارٹی کا پانی کے مسئلے پر احتجاج:شیری رحمان کی حکومت پر تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم