Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

راولپنڈی پولیس کی 2 کارروائیاں،ہنی ٹریپ میں ملوث 2 گینگز گرفتار

Web Desk by Web Desk
اپریل 23, 2025
in پاکستان
0
راولپنڈی پولیس کی 2 کارروائیاں،ہنی ٹریپ میں ملوث 2 گینگز گرفتار

راولپنڈی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے دو گروہوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کاشف ذوالفقار نے ایس پی راول کے ہمراہ پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہنی ٹریپ گروہ صدر بیرونی اور صادق آباد پولیس نے گرفتار کئے ہیں۔ گینگز ارکان سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریپ کر کے لوٹتے تھے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے پاکستانی نژاد مشرقی افریقن خاتون سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا۔ اس گینگ کی لیڈی سرغنہ مرینہ خان پاکستانی نژاد افریقن ہے جبکہ گروہ میں اس کا شوہر بلال اور دیگر ارکان فاروق، طیب، کامران اور عبدالجبار شامل ہیں۔ گینگ سے ڈھائی لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔

تفتیشی حکام کے مطابق مرینہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں سے رابطہ کر کے انہیں ملاقات کیلئے بلاتی تھی۔ ہنی ٹریپ گینگ ممبران اسلحہ کی نوک پر اس شخص سے رقم اور قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے۔اسی طرح تھانہ صادق آباد پولیس نے بھی ہنی ٹریپ میں ملوث 10 رکنی آفتاب عرف تابی گینگ کو گرفتار کیا ہے۔ گینگ سے پانچ لاکھ روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ گینگ کے سرغنہ آفتاب عرف تابی نے خواتین اور پولیس اہلکاروں کیساتھ مل کر یہ گینگ بنا رکھا تھا۔گرفتار ملزمان میں آفتاب، حمزہ، شان۔ ہاجرہ، عظمیٰ، مبشر، رضا عباس، فضل عباس، نعمان اور افضال شامل ہیں۔ ہاجرہ مخصوص سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے شہریوں کو ٹریپ کرتی اور ملنے کے بہانے بلا کر ان کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویر بنا کر بلیک میل کرتی تھی۔

Previous Post

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

Next Post

پی ایس ایل 10 : ملتان سلطانز کی پہلی کامیابی، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست

Next Post
پی ایس ایل 10 : ملتان سلطانز کی پہلی کامیابی، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست

پی ایس ایل 10 : ملتان سلطانز کی پہلی کامیابی، لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم