Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے

Web Desk by Web Desk
اپریل 25, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے

پاکستان کی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی اچانک بندش سے بھارتی ائیرلائنز کی بیشتر پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، طویل دورانیہ کی پروازیں مختلف ملکوں کے متبادل ائیرپورٹس پر اتارنا پڑیں جبکہ کئی کو رخ موڑنا پڑا۔پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کو لگ بھگ شام 6 بجے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند کی گئی تو شارجہ سے انڈیگو ائیر کی پرواز 6 ای 1428 ایران میں تربت کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی تھی مگر نوٹم جاری ہونے کے بعد پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔ طیارہ خلیج آف عمان کے اوپر سے گزر کر اضافی فیول کیلئے احمد اباد ائیرپورٹ پر اترا۔

اس کے علاوہ ٹورنٹو سے ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 190 کو بھی ری فیولنگ اور عملے کے ریسٹ کیلئے کوپن ہیگن اتار لیا گیا۔پیرس سے ائیر انڈیا کی نئی دہلی کی پرواز اے آئی 148 کو ری فیولنگ کے لیے ابوظہبی اتارا گیا جبکہ لندن سے ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 162 کو بھی ابوظہبی ائیرپورٹ لینڈ کرایا گیا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان نے بھارتی ملکیت یابھارتی آپریٹرز کی تمام پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود فوری طور پربندکردی ہے۔پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بندکی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر ہوگا۔

Previous Post

ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا

Next Post

امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

Next Post
امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم