Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

Web Desk by Web Desk
اپریل 25, 2025
in پاکستان
0
امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی کا دورہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار سے جڑے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 سے 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔اپنے دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔امریکی ناظم الامور نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے موجود مواقع پر گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقین کی ملاقات میں باہمی تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت لانے پر زور دیا گیا۔امریکن بزنس کونسل کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو پاکستان کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے اور اس کی برآمدی صلاحیت پر مرکوز رہی۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہماری مشترکہ خوشحالی آزاد، خودمختار اور مسابقتی اصولوں پر مبنی تجارتی منڈیوں پر منحصر ہے جہاں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کسی رکاوٹ کے بغیر ترقی کرسکیں۔

Previous Post

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے

Next Post

پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی

Next Post
پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی

پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم