Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی

Web Desk by Web Desk
اپریل 25, 2025
in ٹیکنالوجی
0
پینسل سے بھی پتلا، آئی فون 17 کی نئی ویڈیو لیک ہوگئی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ نئے ماڈلز کو پیش کرنے میں ابھی کافی وقت ہے۔

مگر آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب 2025 کے آئی فون کے ماڈل کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔یوٹیوب پر Unbox Therapy نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔

اس ویڈیو کے مطابق آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔ویڈیو میں کیے گئے دعوے کے مطابق آئی فون کی موٹائی 5.65mm یعنی پینسل سے پتلی ہوسکتی ہے، اگر دعویٰ درست ہوا تو یہ فون ایپل کا اب تک کا سب سے باریک اسمارٹ فون بن جائے گا۔

ایپل کے نئے آئی فون 17 کی پہلی ممکنہ جھلک سامنے آگئی

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی فون 17 کیلئے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایک پروٹوٹائپ ڈیزائن کو شیئر کرتے ہوئے عندیہ دیا گیا تھا کہ آئی فون 17 سابقہ ماڈلز سے مختلف ہوگا۔بتایا گیا تھا کہ نئے آئی فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کے حجم کو کم کیا جائے گا، یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔

Previous Post

امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

Next Post

شامی صدر "مناسب شرائط” کے تحت اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے رضامند

Next Post
شامی صدر "مناسب شرائط” کے تحت اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے رضامند

شامی صدر "مناسب شرائط" کے تحت اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے رضامند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم