Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پارکو لائن سے آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام ،4گرفتار

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in پاکستان, تجارت
0
پارکو لائن سے آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام ،4گرفتار

کراچی:شاہ لطیف پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پٹرولیم کمپنی پارکو لائن سے کروڈ آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران یار محمد گوٹھ، ملیر ندی کے قریب سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سرنگ کے ذریعے پارکو لائن سے کلپ لگا کر کروڈ آئل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم سے اندرون ملک جانیوالی نجی پٹرولیم کمپنی پارکو کی مین لائین سے یار محمد گوٹھ ملیر ندی کے قریب کروڈ آئل جوری کرنے کی کوشش ناکام بنادیا اور ملزمان کی جانب سے سرنگ بناکر لائین میں کلپ لگایا تھاجس کی اطلاع پر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ھدایت پر ایس ایچ او شاھ لطیف انسپکٹر امین کھوسو نے فوری کارروائی کی اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کا منصوبہ کروڈ آئل نکال کر مہنگے داموں فروخت کرنے کا تھا،گرفتار ملزمان کی شناخت عادل خان، جلال زمان، اشفاق حسین اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 1 عدد کلپ، 4 گاڑیاں، موٹرسائیکل اور 3 موبائل فونز برآمد ہوئے ۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے بتایا کہ گرفتار ملوث ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملوث ملزمان کا ایک ساتھی دو روز قبل اسی مقام پر سرنگ بیٹھنے سے ہلاک ہو چکا ہے ۔شاہ لطیف پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Previous Post

ڈیجیٹل مارکیٹس سے متعلق قانون سازی وقت کا تقاضا : چیئرمین کمپٹیشن کمیشن

Next Post

سب سے بڑی بیماری مرعوبیت اور احساس کمتری، ذوالفقار چیمہ

Next Post
سب سے بڑی بیماری مرعوبیت اور احساس کمتری، ذوالفقار چیمہ

سب سے بڑی بیماری مرعوبیت اور احساس کمتری، ذوالفقار چیمہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم