Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سب سے بڑی بیماری مرعوبیت اور احساس کمتری، ذوالفقار چیمہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in پاکستان
0
سب سے بڑی بیماری مرعوبیت اور احساس کمتری، ذوالفقار چیمہ

کراچی:چیئرمین علامہ اقبال کونسل اسلام آباد ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ جوقومیں اپنے محسنوں کو فراموش کردیں وقت انہیں ڈسٹبن میں پھینک دیتے ہیں۔

عالمی سطح پر کانفرنسزمیں عالمی سطح کے دانشور جب ہمیں ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ آپ پاکستانی احسان فراموش ہیں کہ آپ نے ڈاکٹر علامہ محمداقبال جیسے عظیم محسن کو فراموش کردیاہے حتیٰ کے اسے اپنے نصاب سے بھی نکال دیاہے ۔علامہ اقبال کہتے تھے کہ سب سے بڑی بیماری مرعوبیت اور احساس کمتری ہے ، قائد اور لیڈر ایساہونا چاہیے کہ جس کے دامن پر کوئی داغ اور دل میں کوئی خوف نہ ہو،جس کے دامن پر نہ مالی کرپشن کا کوئی داغ ہو اور نہ ہی اخلاقی کرپشن کا داغ ہو،جس شخص کے دامن پر مالی یا اخلاقی کرپشن میں سے کوئی ایک بھی داغ ہو،ایساشخص مقبول تو ہوسکتا ہے مگروہ نہ کسی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے اور نہ کسی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے یہ تاریخ کا اٹل اصول ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام آڈیوویژول سینٹر جامعہ کراچی میں منعقد لیکچر بعنوان: علامہ محمد اقبال،شخصیت اور پیغامسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ذوالفقاراحمد چیمہ نے کہا کہ عزت اور وقار کے ساتھ زندہ رہنے کے لئے کشکول توڑنا ہوگا۔کوئی شک نہیں کہ علامہ اقبال مصورپاکستان،مفکر پاکستان تھے اور علیحدہ ریاست کا سب سے پہلے نظریہ انہوں نے پیش کیا،مگروہ صرف برصغیر یاپاکستان،ہندوستان نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے قدرت کا ایک عظیم تحفہ تھا۔

Previous Post

پارکو لائن سے آئل چوری کی بڑی کوشش ناکام ،4گرفتار

Next Post

مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 5 ارب 9 کروڑ روپے منظور

Next Post
مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 5 ارب 9 کروڑ روپے منظور

مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 5 ارب 9 کروڑ روپے منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم