Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری! بارشیں برسانے والے سسٹم کی ملک میں آج انٹری

Web Desk by Web Desk
اپریل 30, 2025
in پاکستان, موسم
0
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری! بارشیں برسانے والے سسٹم کی ملک میں آج انٹری

لاہور:محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری سنادی، بارشیں برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جبکہ کل سے 4 مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یکم مئی بروز جمعرات سے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پشاور، چترال، سوات، باجوڑ سمیت بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، بونیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، دیر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے.خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے جو گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ادھر سندھ میں بھی سورج مزید قہر ڈھائے گا جہاں پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، ماہرین نے سندھ کے شہریوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان جیسے نسبتاً ٹھنڈے علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال بڑھائیں اور ہلکے لباس پہنیں۔

Previous Post

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد 17 سال بعد انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلئے تیار

Next Post

پی ایس ایل 10: آج قلندرز اور یونائیٹڈ کے درمیان جور پڑے گا

Next Post
پی ایس ایل 10: آج قلندرز اور یونائیٹڈ کے درمیان جور پڑے گا

پی ایس ایل 10: آج قلندرز اور یونائیٹڈ کے درمیان جور پڑے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم