Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک بھارت کشیدگی پر محمد رضوان نے کیا کہا؟

Web Desk by Web Desk
مئی 2, 2025
in کھیل
0
پاک بھارت کشیدگی پر محمد رضوان نے کیا کہا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور مجھے نہیں پتا پاکستان بھارت کا کیا ہورہا ہے، میں سوشل میڈیا نہیں دیکھتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں اور ہم بھی انہیں بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے، سب ٹیموں نے اسپنرز کا انتخاب کیا ہے، ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے، باہر ہونے کے ہم حقدار تھے، غلطیاں تو ہوئی ہیں، فیلڈنگ میں مومینٹم نہیں حاصل کیا۔

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی ریس سے باہر، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم ٹاپ پر ہے؟

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہوں کہ مجھ پر پریشر نہیں یہ جھوٹ ہوگا، پاکستان ٹیم کا دباؤ ہے، میں ٹیم کا کپتان ہوں لوگ دیکھ رہے ہیں اور اس کا دباؤ ہے، ملتان ٹیم کا دباؤ بھی ہے ہمیں یہ دباؤ لینا چاہیے، اپنی غلطیوں کو دور کرنا چاہیے۔ملتان سلطانز کے کپتان نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا چاہیے لیکن کنڈیشنز کا کیا کریں، ہمارے ہاں کبھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ٹیسٹ والی باتیں کرنا پڑتی ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کیا ہوا، 120 اسکور مشکل ہو رہا تھا، ہمیں دوسروں کو نہیں دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کررہے ہیں، ہمیں یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کنڈیشنز کیا ڈیمانڈ کر رہی ہیں، لاہور قلندرز کا جوش الگ ہے، کوئٹہ نے مومینٹم پکڑا ہوا ہے، کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں بہت اچھی بنی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رضوان نے کہا کہ بابراعظم کی پشاور زلمی کو دعاؤں کی ضرورت ہے ان کے لیے دعا کروں گا، اگر ہم کیچز پکڑ لیتے تو آج ہم اس صورتحال میں نہ ہوتے۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 میں ٹرافی جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

Previous Post

کراچی: مسافر بس المناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Next Post

مقبوضہ کشمیر کی خواتین کا کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے اور بھارت کا نعرہ لگانے سے انکار

Next Post
مقبوضہ کشمیر کی خواتین کا کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے اور بھارت کا نعرہ لگانے سے انکار

مقبوضہ کشمیر کی خواتین کا کشمیر کو بھارت کا حصہ ماننے اور بھارت کا نعرہ لگانے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم