Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،ڈیسک ٹاپ ورژن پر زبردست فیچر جلد متعارف کرایا جائیگا

Web Desk by Web Desk
مئی 2, 2025
in ٹیکنالوجی
0
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،ڈیسک ٹاپ ورژن پر زبردست فیچر جلد متعارف کرایا جائیگا

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کا سب سے خاص استعمال دوستوں اور اہل خانہ کو میسجز بھیجنےکے ساتھ ساتھ اس میں موجود وائس اور ویڈیو کال سپورٹ بھی ہے۔

لیکن اگر آپ واٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کررہے ہوں تو پھر ان ہی کالز کیلئے آپ کو بار بار موبائل اٹھانا پڑتا ہے کیوں کہ تاحال ویب ورژن میں وائس کال یا ویڈیو کال کا کوئی فیچر موجود نہیں تاہم واٹس ایپ اب جلد اس مشکل کو بھی ختم کرنے جارہا ہے۔ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق ایپ اپنے ویب کلائنٹ کیلئے وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ویب ورژن میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کیلئے متعارف کروایا جارہا ہےجو کہ ویب کے حالیہ ورژن میں متعارف کروایاجاسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا جس کیلئے کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ واٹس ایپ کی یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو Chrome، Safari ، Edge جیسے براؤزرز سے براہ راست انفرادی اور گروپ کالز کرنے کی اجازت دے گی جس کے بعد ونڈوز یا میک او ایس صارفین کو واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ واٹس ایپ نے 2021 میں اپنے ڈیسک ٹاپ کالنگ فیچر کو شروع کیا تھا لیکن صارفین اس فیچر کو مخصوس ویب براؤزرز پر ہی استعمال کر سکتے تھے۔

Previous Post

ہانیہ عامر نے اپنے نام سے منسوب وائرل انسٹا پوسٹ کو جعلی قرار دیدیا

Next Post

پاک بھارت جنگ کے بادل کسی حد تک چھٹنا شروع

Next Post
پاک بھارت جنگ کے بادل کسی حد تک چھٹنا شروع

پاک بھارت جنگ کے بادل کسی حد تک چھٹنا شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم