Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ہانیہ عامر نے اپنے نام سے منسوب وائرل انسٹا پوسٹ کو جعلی قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
مئی 2, 2025
in شوبز
0
ہانیہ عامر نے اپنے نام سے منسوب وائرل انسٹا پوسٹ کو جعلی قرار دیدیا

ہانیہ عامر نے بھارتی پروپیگنڈے پر لب کشائی کرتے ہوئے وائرل انسٹا گرام پوسٹ کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔

کچھ دن قبل پاکستان کے خلاف جعلی سوشل میڈیا پوسٹ ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی تھی جس نے سرحد کے دونوں جانب عوام کو حیرت میں ڈال دیا لیکن اب ہانیہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اس معاملے کو واضح کر دیا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ حال ہی میں میرے نام سے ایک بیان منسوب کیا گیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے، میں واضح طور پر کہتی ہوں کہ یہ بیان جھوٹا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ میں ایسی باتوں کی تائید کرتی ہوں اور نہ یہ میرے نظریات کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت حساس اور دکھ بھرا وقت ہے، اس کو سیاسی رنگ دینا اور الزامات کی سیاست کرنا صرف نفرت کو بڑھاتا ہے، ہمیں ہمدردی، انصاف اور شفاء کی طرف بڑھنا ہوگا۔بھارت نے پاکستانی اداکاروں کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے

مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کی محبت میرے لیے بہت اہم ہے، میں آپ سب سے بہت پیار سے کہہ رہی ہوں کہ کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے ایک بار سچائی کو جانچ لیں۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 بھارتی سیاح مارے گئے تھے اور بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔یہی نہیں بلکہ اس کے بعد بھارت نے سخت اقدامات کے طور پر پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگادی۔

Previous Post

پاکستان کی تعریف، بھارت نے سکھ گلوکارہ کے 5 سال پرانے گانے پر پابندی لگادی

Next Post

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،ڈیسک ٹاپ ورژن پر زبردست فیچر جلد متعارف کرایا جائیگا

Next Post
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،ڈیسک ٹاپ ورژن پر زبردست فیچر جلد متعارف کرایا جائیگا

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ،ڈیسک ٹاپ ورژن پر زبردست فیچر جلد متعارف کرایا جائیگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم