Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں: صدر، وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
مئی 3, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد :صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئینِ پاکستان آزادیِ اظہارِ رائے کی ضمانت دیتا ہے، دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مکالمے کے فروغ اور مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے، حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ جعلی خبروں، غلط معلومات اور سنسنی خیز ماحول سے میڈیا کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، اعلیٰ صحافتی معیار، خبروں میں درستی اور پیشہ ورانہ مہارت برقرار رکھی جائے، میڈیا کو عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے۔صدر مملکت نے عالمی یوم صحافت پر مقبوضہ کشمیر، غزہ میں دوران رپورٹنگ جان گنوانے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف

عالمی یوم صحافت پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافت اور صحافیوں پر کڑی پابندیاں عائد ہیں، فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو بندوق کے زور پر کچل رہی ہے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور پسماندہ طبقوں کیلئے آواز بلند کرنےمیں میڈیا کا اہم کردار ہے، فیک نیوز کے خاتمے کیلئے میڈیا کے ساتھ مل کر قوانین تیار کیے ہیں، اہلِ صحافت کی مشاورت، تعاون اور تائید سے اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کیلئے اہل صحافت کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے، صحافت کے ذریعے حقائق، اخلاقیات اور عوامی فلاح ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، حکومت نے صحافیوں کےحقوق، تنخواہوں کی ادائیگی اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا ہے، قوانین کی بہتری سے صحافت کی آزادی اوردرست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ہمارا ذمہ دار میڈیا قومی، عوامی مفادات کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت کرتا رہے گا، دنیا کو حقائق کی فراہمی کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں اور پاکستان کا آئین آزادی اظہار رائے کا ضامن ہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے، آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں، جمہوریت اور آزادیٔ صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں، صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے-انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کی جدو جہد میں ساتھ ہیں، صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، صحافی برادری کیلئے ’’اپنے گھر” کا خواب پورا کرنے کےلئے کوشاں ہیں-

Previous Post

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں براہ راست ملوث رہا ہے: عاصم افتخار

Next Post

قوم متحد، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے: شیخ رشید احمد

Next Post
قوم متحد، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے: شیخ رشید احمد

قوم متحد، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے: شیخ رشید احمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم