Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ

Web Desk by Web Desk
مئی 17, 2025
in کالم
0
امریکا کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ

ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔امریکی میڈیا کا دعویٰ

سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیاکے منجمد اربوں ڈالربحال کرے گی۔واضح رہے کہ امریکا نے ایک دہائی قبل لیبیا کے اربوں ڈالر کو منجمد کیا تھا۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے دوریاستی حل پر کانفرنس 17 سے 20 جون تک ہوگی۔کانفرنس فرانس سعودی عرب کی حمایت سے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔کانفرنس کا انعقاد یو این جنرل اسمبلی فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں کرے گی۔ادھر فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے،جلد اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر سے اس معاملے پر بات کریں گے۔

خیال رہےکہ فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلےگا، ہم اس کے مالک ہوں گے، جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ٹرمپ نے کہا تھاکہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقےکے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔

Previous Post

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالا ایتھلیٹ کون؟ نئی فہرست جاری

Next Post

بھارت کو شکست ہضم نہ ہوئی، معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے گانے ہٹا د

Next Post
بھارت کو شکست ہضم نہ ہوئی، معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے گانے ہٹا د

بھارت کو شکست ہضم نہ ہوئی، معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے گانے ہٹا د

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم