Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، اس میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ

Web Desk by Web Desk
مئی 20, 2025
in بین الاقوامی
0
پاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، اس میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ

نئی دہلی: بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کر دیا۔

پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔بھارتی میڈیا کےمطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے باربارپوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ویڈیو کو ہٹادیا تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا نےجھوٹا بیانیہ پھیلایا، بھارتی فوج نے ویڈیو سےمتعلق وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا کی یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانےکی کوشش ہے۔ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پرغلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے۔ترجمان کے مطابق 12مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کی جانب سے استعمال کیےگئے ہتھیاروں کی تفصیل موجود ہے۔ پاکستان نے فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلےکی توپوں کا استعمال کیا۔

Previous Post

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خدشات کا شکار

Next Post

دشمن بزدل اور بدنیت، مس ایڈونچر کی کوشش کر سکتا ہے: عطا تارڑ

Next Post
گنڈاپورکی دہشتگردوں کیخلاف بات کرتےہوئےٹانگیں کانپتی ہیں ، عطاتارڑ کی تنقید

دشمن بزدل اور بدنیت، مس ایڈونچر کی کوشش کر سکتا ہے: عطا تارڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم