Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارتی میڈیا نے مسلمان پروفیسر کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیے

Web Desk by Web Desk
مئی 21, 2025
in بین الاقوامی
0
بھارتی میڈیا نے مسلمان پروفیسر کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیے

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے پروفیسر علی خان کو گرفتار کرنے پر سوال اٹھایا کہ ان کے الفاظ کیسے بھارت کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہيں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) پر تنقید کے جرم میں گرفتار اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان کی گرفتاری پر اب خود بھارتی میڈیا نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔علی خان کے خلاف شکایت درج کرانے والی ہریانہ ویمن کمیشن کی چییر پرسن رینو بھاٹیا بھی ثابت نہ کرسکیں کہ علی خان کے بیان میں غلط کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل پر اینکر نے بار بار سوال پوچھا کہ پروفیسر علی خان کے الفاظ کیسے بھارت کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہيں؟ مگر رینو بھاٹیا نے بار بار سوال پوچھا اور سمجھنے سے انکار کیا۔بھارتی میڈیا میں پروفیسر علی خان کی گرفتاری پر سوال اٹھنا خود مودی سرکار کی مسلم دشمنی اور جانبداری کا پول کھولتا ہے۔ اس کے علاوہ اسی صورتحال کو ایک کارٹونسٹ نے اس طرح بیان کیا کہ پروفیسر علی خان کے بیان میں کچھ قابل اعتراض مواد تلاش کریں جس پر پولیس نے کہا کہ اس کا مذہب اور حکومت نے کہا گرفتار کرو۔

واضح رہے کہ 8 مئی کو کی گئی ایک پوسٹ میں پروفیسر علی خان نے لکھا تھا کہ’میں بہت سے دائیں بازو کے مبصرین کو کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کرتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں لیکن شاید یہ لوگ اسی طرح ماب لنچنگ، گھروں کو مسمار کرنے اور بی جے پی کی منافرت سے متاثرہ افراد کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو انڈین شہری ہونے کے ناطے تحفظ دیا جائے‘۔

Previous Post

امریکی پروفیسر بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کا شو چھوڑ کر چلی گئیں، وجہ بھی بتادی

Next Post

بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی پول کھول دی، بڑا اعتراف بھی کرلیا

Next Post
بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی پول کھول دی، بڑا اعتراف بھی کرلیا

بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی پول کھول دی، بڑا اعتراف بھی کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم