آئندہ بجٹ سے متعلق غیر یقینی اور آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نے پورے ہفتے اسٹاک مارکیٹ کو جکڑے رکھا، مارکیٹ نے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کی تاہم یہ حد برقرار نہ رہ سکی۔
اس ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بجٹ سے متلعق افواہوں کی زد میں رہی، مارکیٹ نے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کا بھاری پتھر کئی بار چوم کر رکھ دیا۔میوچل فنڈز اور فارنرز نے شیئرز فروخت کرکے اپنا رسک مینج کیا جبکہ بڑے انفرادی سرمایہ کار اور سرکاری مالیاتی ادارے شیئرز خریدتے نظر آئے۔اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 546 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 19 ہزار 103 پوائنٹس پر بند ہوا۔سرمایہ کاروں کے محتاط ہونے سے مارکیٹ کا یومیہ اوسط تجارتی حجم 25 فیصد کم ہوگیا، اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4.4 ارب روپے کم ہوکر 14385 ارب روپے پر آگئی۔