Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی حکومت نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

Web Desk by Web Desk
جون 18, 2025
in تجارت
0
وفاقی حکومت نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ حکومت نے سولر پینلز پر لگنے والے سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹمز کے لیے 46 فیصد خام مال درآمد کیا جاتا ہے، اس لیے ٹیکس میں یہ کمی کی گئی ہے تاکہ اس شعبے کو فروغ ملے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت دن بہ دن مستحکم ہو رہی ہے اور حکومت نے بجٹ تجاویز پر اتحادیوں سے مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا اور چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرے گی۔اسحاق ڈار نے سندھ کی جامعات کے لیے فنڈز میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سندھ کی یونیورسٹیز کو دی جانے والی رقم 2 ارب 60 کروڑ سے بڑھا کر 4 ارب 60 کروڑ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن بہت ضروری ہے اور اسرائیل ایران تنازع کا پرامن حل نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی شدت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے، اس لیے پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک نے مشترکہ قرارداد منظور کی ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

Previous Post

چینی صدر کی اسرائیلی حملے پر شدید تشویش، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر خبردار

Next Post

مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے’ٹاسک فورس ‘ قائم کر دی گئی ہے، ٹیمی بروس

Next Post
مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے’ٹاسک فورس ‘ قائم کر دی گئی ہے، ٹیمی بروس

مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے'ٹاسک فورس ' قائم کر دی گئی ہے، ٹیمی بروس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم