واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بڑھنے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک خصوصی ‘مڈل ایسٹ ٹاسک فورس’ قائم کر دی گئی ہے۔ یہ فورس 24 گھنٹے سرگرم رہے گی اور خطرے والے علاقوں میں موجود امریکیوں کو سکیورٹی اپڈیٹس اور مدد فراہم کرے گی۔
ٹیمی بروس نے بتایا کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے تقریباً 30 سکیورٹی الرٹس جاری کیے ہیں اور عراق اور اسرائیل کے حوالے سے نئی سفری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ امریکی شہریوں کو خاص طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی صورت ایران کا سفر نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور امریکی شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں جنگ جاری ہے۔
ٹیگز:

