دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز کی تفصیلات شامل ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جون کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کا دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم 20 جون کو کوالیفائر ون ٹیم کے خلاف مدمقابل ہوگی جبکہ 23 جون کو اس کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔ پاکستان ویمنز اپنا آخری گروپ میچ کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلے گی، جس کی تاریخ بعد میں واضح کی جائے گی۔ یہ عالمی ٹورنامنٹ خواتین کرکٹ کے لیے اہم موقع ہوگا جس میں پاکستان کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔