Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں سے سنگین خطرات، آئی اے ای اے ڈائریکٹر جنرل کا انتباہ

Web Desk by Web Desk
جون 21, 2025
in بین الاقوامی
0
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں سے سنگین خطرات، آئی اے ای اے ڈائریکٹر جنرل کا انتباہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ اسرائیلی حملوں سے خطے میں سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب تک عوام پر منفی اثرات نہیں دیکھے گئے، تاہم صورتحال غیر معمولی اور قابل تشویش ہے۔

رافیل گروسی نے بتایا کہ 13 جون کو اسرائیل نے نطنز کے مرکزی پلانٹ اور دیگر اہم تنصیبات پر حملے کیے، جن میں بجلی کے نظام کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نطنز میں زیر زمین تنصیبات کو شدید نقصان نہیں پہنچا، مگر اوپری سطح کی تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اصفہان میں بھی حملے ہوئے جس میں کئی اہم کیمیکل اور یورینیم کی پروسیسنگ سہولیات کو نقصان پہنچا، تاہم تابکاری کی سطح میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں آئی۔

آئی اے ای اے کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ایران کے جنوبی نیوکلیئر پاور پلانٹ بوشہر پر حملہ علاقائی تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوشہر پر براہ راست حملے سے شدید تابکاری خارج ہو سکتی ہے جو خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہو گا۔رافیل گروسی نے کہا کہ خطے کے ممالک نے ان سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے بین الاقوامی برادری کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

Previous Post

اقوام متحدہ: پاکستانی مندوب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے مذاکرات پر زور

Next Post

این ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری: 20 سے 23 جون تک بارش اور آندھی کی پیشگوئی

Next Post
این ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری: 20 سے 23 جون تک بارش اور آندھی کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری: 20 سے 23 جون تک بارش اور آندھی کی پیشگوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم