کراچی:آج 21 جون کو زمین کے شمالی نصف کرے میں سال 2025 کا سب سے طویل دن اور مختصر ترین رات ہو گی، جو فلکیاتی کیلنڈر کے اہم ترین ایام میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سورج آج معمول سے طویل دورانیے تک افق پر موجود رہے گا، جس کے باعث دن کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔
ماہرِ فلکیات کے مطابق آج کا دن 13 گھنٹے 41 منٹ طویل ہو گا، جبکہ رات کا دورانیہ صرف 10 گھنٹے 19 منٹ رہے گا۔ ان کے مطابق 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا، جو "اعتدالِ خزاں” کہلاتا ہے۔زمین کی سورج کے گرد گردش اور اس کے محور کا جھکاؤ فلکیاتی مظاہر کا سبب بنتا ہے، جس سے موسم اور دن و رات کے اوقات متاثر ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں زمین کا شمالی حصہ سورج کے قریب ہونے کی وجہ سے دن لمبے ہو جاتے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں موسم بھی قدرے بہتر رہا۔