کوالالمپور:نیشنز ہاکی کپ 2025 کا فائنل آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔
پاکستان نے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے بھی آمنے سامنے آ چکے ہیں، جہاں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم آج کا فائنل جیت کر گروپ میچ کی شکست کا حساب برابر کرنے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔