لاہور:حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے تحفظ کے لیے یکم سے دس محرم تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران پورے صوبے میں جلوسوں اور مجالس میں نئی اختراعات پر پابندی ہوگی اور عوامی مقامات پر ہتھیار یا آتش گیر مواد کی نمائش ممنوع ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اشتعال انگیز نعروں، اشاروں اور بیانات پر مکمل پابندی ہوگی تاکہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچا جا سکے۔ جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر مورچہ بندی یا پتھر، اینٹیں اور دیگر اشیاء جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ دیگر پابندیاں یکم سے دس محرم تک نافذ العمل رہیں گی