لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت دے دی۔
یہ فیصلہ عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا تھا، جسے آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے سنایا۔ کیس تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نامزد کیا گیا تھا۔