ماسکو :روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے یوکرین کی جنگ اور ایران-اسرائیل تنازعہ کو عالمی کشیدگی کی اہم وجوہات قرار دیا۔
پیوٹن نے خاص طور پر ایران میں جوہری تنصیبات کے قریب حملوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ روس اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔