Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر مشکلات کا سامنا

Web Desk by Web Desk
جون 26, 2025
in کھیل
0
شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر مشکلات کا سامنا

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے لیے 2 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور محمد عثمان طارق سے معاہدہ کیا ہے۔

محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہ رخ پر سخت تنقید:

سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سپر اسٹار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ فوراً معاہدے کو ختم کیا جائے۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے تنقید اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ آج کل معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، انہوں نے اپنی پنجابی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کیا جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر شامل ہیں۔دلجیت دوسانجھ کے خلاف بھارت میں ایک مہم کا آغاز ہوچکا ہے اور انہیں بھی پاکستان اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

Previous Post

’وہ ٹھیک سے ایک لائن نہیں بول پاتے’، فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دیدیا

Next Post

ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، 2 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

Next Post
ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، 2 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، 2 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم