Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
جون 29, 2025
in پاکستان
0
حکومت کا بجلی بلوں سے ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پاور سمارٹ موبائل ایپ ’’ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، موبائل ایپ کا مقصد میٹر ریڈنگ کے نظام میں شفافیت اور اووربلنگ کا خاتمہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجراء باعث اطمینان ہے، یہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات کی گئیں لیکن ابھی اس سے بھی زیادہ سفر طے کرنا ہے، پورے پاکستان میں ڈسکوز بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں، ڈسکوز بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کیں، اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہو رہی تھیں، کرپٹ مافیا کے خلاف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک خدشہ تھا کہ بجلی کی بنیادی قیمتوں میں سالانہ ردوبدل کے موقع پر قیمتوں میں 50 سے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ یہ اضافہ عوام تک نہ پہنچنے دیں، اس حوالے سے میں آج ملک بھر میں بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر مثبت گفتگو کی جو بہت دشوار مرحلہ تھا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اہم ترجیح تھی، انتھک محنت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں کامیاب ہوئیں۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے میں منتقل کیا گیا، توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے، سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، ہمیں تیزی سے بجلی کی چوری کو روکنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی بجلی حاصل کرنے کا سستا ذریعہ ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں برق رفتاری سے سولرائزیشن ہو رہی ہے، جس کی حوصلہ شکنی نہیں کروں گا، حکومتی اداروں میں جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کی کھپت کم ہے، ہمیں اس کا حل ڈھونڈنا ہے تاکہ پاکستان میں خوشحالی کا سفر تیزی سے طے ہو۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے، یہ ریفارم ایک انقلابی ٹیکنالوجی ریفارم ہے، چاہوں گا ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کو پشاور سے کراچی تک گھر گھر متعارف کرائیں، وزیر توانائی اس ایپ میں مزید جدت پیدا کریں، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کو 5 زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اووربلنگ سب سے بڑا مسئلہ رہا، گزشتہ سال اوور بلنگ کی مد میں 110 ارب روپے عوام کو واپس کئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خاص ہدایات دیں کہ کنزیومر کیلئےآسانی اورشفافیت لانی ہے، وزیراعظم نے کہا تھا میٹرریڈر کا اختیار عام آدمی کے ہاتھ میں دو، میٹر ریڈر اگر ایک دن دیر سے ریڈنگ کرے تو عام آدمی کا بل 2 ہزار سے 8 ہزار تک پہنچ جاتا ہے، ٹیکنالوجی پر انحصار کر کے شفافیت کو یقینی بنانا مقصود تھا۔

Previous Post

خضدار: پاک فوج کے زیر اہتمام تربیت یافتہ بلوچستان لیویز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Next Post

ڈیٹا سیکیورٹی خدشات: جرمنی کا ایپل اور گوگل سے چینی AI ایپ ’ڈیپ سیک‘ ہٹانے کا مطالبہ

Next Post
ڈیٹا سیکیورٹی خدشات: جرمنی کا ایپل اور گوگل سے چینی AI ایپ ’ڈیپ سیک‘ ہٹانے کا مطالبہ

ڈیٹا سیکیورٹی خدشات: جرمنی کا ایپل اور گوگل سے چینی AI ایپ ’ڈیپ سیک‘ ہٹانے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم