سوات واقعہ سے متعلق صوبائی انسپکشن ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں جس دوران کمیٹی نے معطل 6 افسران کا بیان قلمبند کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر سوات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، دو اسسٹنٹ کمشنرز ، ضلعی ریسکیو آفیسر سمیت ٹی ایم او کا بیان قلمبند کر لیے گئے ہیں، ذمہ دار افسران سےبروقت امدادی ٹیمیں نہ پہنچنے کے سوالات کیے گئے جبکہ کمیٹی نے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والی کالز کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں ہیں۔معطل ضلعی ریسکیو آفیسر کا موقف ہے کہ پہلی کال موصول ہونے کے19 منٹ بعد ریسکیو ٹیم پہنچی۔ کچرے کی گاڑی میں تابوت لانے پرمعطل ٹی ایم او کی سرزنش کی گئی، صوبائی انسپکشن ٹیم نے جائے حادثہ پرموجود عام شہریوں کے بیانات بھی رکارڈ کئے، صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ منگل کے روز وزیراعلی کو پیش کی جا سکتی ہے۔