وفاقی کابینہ نے قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت غذائی تحفظ نےحکومتی سطح پر چینی درآمد کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے،وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہےکہ چینی کی درآمدحکومتی شعبے کےذریعےکی جائے گی،چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا،چینی درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سےمختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے۔مزیدکہا ماضی میں اکثرچینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کےقومی خزانے پربوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا،موجودہ حکومت نےچینی برآمدکرنےکا فیصلہ اُس وقت کیا تھاجب چینی وافرمقدار میں دستیاب تھی،اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے چینی درآمد کی جا رہی ہے۔