Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس پر سوالیہ نشان لگ گیا، بھارت نئی چالیں چلنے لگا

Web Desk by Web Desk
جولائی 11, 2025
in کالم
0
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس پر سوالیہ نشان لگ گیا، بھارت نئی چالیں چلنے لگا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں بھارت کھل کر سامنے آنے لگا اور بنگلا دیش کے وینیو کی وجہ سے مخالفت شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور بھارتی بورڈ نے اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ لابنگ شروع کر دی اور رکن ممالک پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا جبکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے لیے پرکشس آفرز بھی کی جانے لگی ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے بھی لابنگ شروع کر دی اور رکن ممالک کو ڈھاکا کے اجلاس کے میں شرکت نہ کرنے پر زور ڈالا جا رہا ہے، رکن ممالک کو سالانہ اجلاس کے خلاف خط لکھنے کا کہا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے بعد عمان نے بھی ڈھاکا کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں بھارت کی سپورٹ کر دی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کی اکثریت سالانہ اجلاس کے ڈھاکا میں ہونے کے حق میں ہے اور صدر محسن نقوی کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سالانہ اجلاس کے حوالے سے کشیدگی بڑھ گئی ہے اور اس کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر اے سی سی محسن نقوی نے 24 جولائی کو اجلاس طلب کر رکھا ہے، رکن ممالک 23 جولائی کو ڈھاکا میں اکٹھے ہوں گے جبکہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس ملتوی کرنے اور وینیو تبدیل کرنے کا کہا ہے، بھارت بنگلا دیش کی وجہ سے مخالفت کر رہا ہے۔

Previous Post

بلوچستان میں قتل کیے گئے 9 پنجابی مسافروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

Next Post

لیہ:تھانہ سٹی کرپشن کا گڑھ بن گیا، پولیس اہلکار شہریوں کو خوف دلا کر بھتہ وصول کرنے لگے

Next Post
لیہ:تھانہ سٹی کرپشن کا گڑھ بن گیا، پولیس اہلکار شہریوں کو خوف دلا کر بھتہ وصول کرنے لگے

لیہ:تھانہ سٹی کرپشن کا گڑھ بن گیا، پولیس اہلکار شہریوں کو خوف دلا کر بھتہ وصول کرنے لگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم