اسلام آباد: رواں سال کے آخر تک پاکستان میں سٹار لنک کے ذریعے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایلون مسک لانچ پریزنٹیشن میں شرکت کا امکان ہے۔
پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (PSERB) بین الاقوامی اسٹیلائٹ ریگولیٹری معیارات کے تحت ڈرافٹ فریم ورک تیار کر رہا ہے، جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شیزہ فاطمہ نے اسٹارٹ اپ انجمنوں اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ ایک پہلا ورکشاپ منعقد کیا تھا۔ شنگھائی ٹیلکام، ایمیزون اور ون ویب جیسی کمپنیوں نے بھی رجسٹریشن کی دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم سب سے پہلے اسٹار لنک نے درخواست دائر کی ہے۔یہ فریم ورک حتمی ہونے کے بعد PSERB سٹار لنک کو باقاعدہ رجسٹریشن کرے گا، جس کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اسے لائسنس جاری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹار لنک کے آپریشن سے ڈیجیٹلائزیشن، کنیکٹیوٹی، معاشی ترقی اور ریونیو کے دروازے کھل جائیں گے، جبکہ اس کی خدمات پاکستان اور جنوبی ایشیا میں توسیع پذیر ہوں گی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کے لیے اس سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔